ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی

ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی

  



ٹوکیو/نیو یارک(اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں پیر کو کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈکس آف ایشیاءپیسفک شیئرز 0.5فیصد اضافے کا حامل رہا البتہ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100انڈکس ، پیرس کا سی اے سی 40انڈکس اور فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس انڈکس آغاز پر ہی گراوٹ کا شکار ہوگئے اور مجموعی طور پر 0.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ وال سٹریٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی انڈکس 0.1فیصد کمی کا شکار رہے ۔ آسٹریلین شیئرز 0.2فیصد اضافے کے ساتھ مثبت رہے اور ان کی ٹریڈ نگ میں 0.2فیصد اضافہ ہوا۔ جاپان کے نکی 225انڈکس میں 0.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چائنا پرچیزینگ منیجرز انڈکس ڈاﺅن رہا۔ایشیاءکرنسی ٹریڈینگ مارکیٹ میں یورو 1.2578ڈالر اور 98.50جاپانی ین کا رہا۔ امریکی ڈالر کی خریدو فروخت اوسطاً 78.28ین میں ہوئی جبکہ دوسری ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا۔ ڈالر 1.2475سنگاپور ین ڈالر ، 55.42 بھارتی روپیہ اور 1,130.90کورین وون کا رہا ۔(hma/tar/rmq 1205:12

مزید : کامرس


loading...