ملک بھر میں روئی کے نرخ

ملک بھر میں روئی کے نرخ

  



کراچی(اے پی پی) روئی کے بھاﺅ 5 ہزار 650 روپے سے 5 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ پیر کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2012-13ءکی 10 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 650 روپے سے 5 ہزار 800 روپے فی من ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جہانیاں کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 650 روپے سے 5 ہزار 700 روپے فی من رہے۔ اسی طرح بورے والا کی روئی کی ایک ہزار 200 گانٹھوں کے سودے بھی سب سے کم بھاﺅ 5 ہزار 650 روپے سے 5 ہزار 750 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملتان، یزمان منڈی اور خانیوال کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔

مزید : کامرس


loading...