کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘15200کی نفسیاتی حد بحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘15200کی نفسیاتی حد بحال

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 15200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، سرمایہ کاری مالیت میں12ارب 63 کروڑروپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم 17.24 فیصد کم جبکہ 54.37فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاﺅسز،غیرملکی سرمایہ کاروںاور انفرادی نوعیت سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 36.91پوائنٹس اضافے سے 15428.49 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں174کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ ،125کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب63 کروڑ 79 لاکھ46ہزار560روپے ہوگئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر38 کھرب 31 ارب 85کروڑ40لاکھ 57 ہزار 993 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر کاروباری حجم 20 کروڑ 6 لاکھ 19 ہزار 70 شیئرزرہا جو،جمعہ کے مقابلے میں4 کروڑ14 لاکھ 44ہزار880 شیئرزکم ہے ۔ کے ایس ای30انڈیکس 19.66پوائنٹس اضافے سے 13249.59پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 50.07پوائنٹس اضافے سے 27286.79پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 34.97 پوائنٹس اضافے سے 10879.50 پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید : کامرس


loading...