پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمد ات جاری ہیں:ایران

پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمد ات جاری ہیں:ایران

  



تہران(اے پی پی)ایران نے کہا ہے کہ مغربی اقتصادی پابندیوں کے باوجود اس کے خام تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے ڈائریکٹر علی طباطبائی کے مطابق مغرب کی طرف سے گذشتہ اور نئی سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی تیل برآمدات متاثر نہیں ہوئی ہیں ۔ تاہم طبا طبائی نے ایرانی تیل برآمدات کے بارے تازہ اعداد و شمار بتانے سے گریز کیا۔ ایران کی جاپان کیلئے تیل کی برآمد 1981ءکے بعد رواں سال جولائی میں پہلی مرتبہ صفر پر آگئی ہیں ۔ جاپان نے ایرانی تیل کے بدلے امارات ، عراق اور سعودی عرب سے تیل درامد کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایران نے ایرانین کارگو پر انشورنس پر پابندی کے بدلے ایک ارب ڈالر کے شیپنگانشورنس دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...