جولائی کے مہینے میں یوریا کی فروخت میں 62فیصد کمی ریکارڈ
لاہور( کامرس رپورٹر) جولائی کے مہینے میں یوریا کی فروخت میں باسٹھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی دو ہزار بارہ میں مجموعی طور پر فرٹیلائیزر کی فروخت ستاون فیصد اضافے سے پانچ لاکھ پینسٹھ ہزار ٹن رہی، جس میں سے یوریا کی فروخت میں باسٹھ فیصد کمی ہوئی اور یہ تین لاکھ نواسی ہزار ٹن رہی، جبکہ ڈی اے پی کی فروخت پانچ فیصد اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار ٹن ہوگئی۔ دوسری جانب جولائی کے مہینے میں ملکی فرٹیلائیزر کی پیداوار گیارہ فیصد کمی سے آٹھ لاکھ اکہتر ہزار ٹن ہوئی ، جس میں سے یوریا کی پیداوار میں گیارہ فیصد کمی جبکہ ڈی اے پی کی پیداوار میں ستائیس فیصد اضافہ ہوا۔