ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی

  



سنگا پور(اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں نئے ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی فی بیرل قیمت میں کمی واقع ہوگئی ۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکس چینج کے نیو یارک مین کنٹریکٹ میں لائٹ سویٹ آئل کی اکتوبر کیلئے سودے فی بیرل 7سینٹ جبکہ برنٹ نارتھ سی آئل کے سودے فی بیرل 15سینٹ کی کمی کے ساتھ بالترتیب 96.40ڈالر فی بیرل اور 114.42ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔ بن برننکے نے جیکسن ہول میں منعقدہ سنٹرل بینکرز کانفرنس میں بتایا تھا کہ امریکہ کی معاشی صورتحال واضح طور پر تسلی بخش سطح سے ابھی بہت دور ہے اور فیڈرل ریزو اضافی معاشی پالیسیوں کیلئے سفارشات مرتب کرے گا۔ ان کے خطاب سے اندازہ لگایا گیا کہ امریکہ جلد ہی بھاری مقدار میں خام قدرتی وسائل کی خریداری کرے گا۔مذکورہ اندازہ خام تیل کی مارکیٹ پر اثر انداز ہوا ہے ۔

مزید : کامرس