شکر ہے ،انہیں بھی شکریے کی تو فیق ہوئی

شکر ہے ،انہیں بھی شکریے کی تو فیق ہوئی
شکر ہے ،انہیں بھی شکریے کی تو فیق ہوئی

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام امریکی سفیررچرڈ ہاگلینڈ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کوشکست دینا پاکستان اورامریکہ کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ جس کیلئے دونوں ملکو ںکو مل کر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پشاور میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر خود کش حملے کے بعد امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے باضابطہ بیان میں قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے عملے اور امریکی سفارت کاروں کو بچانے کیلئے پاکستان سیکیورٹی حکام کے شکر گزار ہیں۔ رچرڈ ہوگلینڈ کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور امریکہ کا ملکر کام کرنا انتہائی ضروری اور دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس