ن لیگ نے نگران وزیراعظم پیش کر دیئے، محموداچکزئی اور مینگل نے معذرت کرلی

ن لیگ نے نگران وزیراعظم پیش کر دیئے، محموداچکزئی اور مینگل نے معذرت کرلی
ن لیگ نے نگران وزیراعظم پیش کر دیئے، محموداچکزئی اور مینگل نے معذرت کرلی

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کیلئے محمود خان اچکزئی، عطاءاللہ خان مینگل، قاضی حسین احمد، ریٹائرڈ ججوں ناصر حسن زاہد اور اپنے سابق صدارتی امیدوار سعید الزمان صدیقی کے نام تجویز کئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ن لیگ نے محمود اچکزئی اور عطاءاللہ خان مینگل کو نگران وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تو انہوں نے مسترد کر دی۔ محمود اچکزئی کا موقف ہے کہ وہ نگران وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ وہ خود الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پیشکش مسترد کرنے کی تصدیق ان کے بیٹے اختر مینگل نے کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی طرف سے پیشکش مسترد ہونے کے بعد ن لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں جسٹس(ر) ناصر حسن زاہد، سابق جج سعید الزمان صدیقی اور جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے نام شامل ہیں جن میں سے ابھی کسی نے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...