لوک ورثہ میں صوفیانہ کلا م گائیکی کامقابلہ

لوک ورثہ میں صوفیانہ کلا م گائیکی کامقابلہ
لوک ورثہ میں صوفیانہ کلا م گائیکی کامقابلہ

  



 اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈ یشنل ہیریٹیج لوک ورثہ اورغیرسرکاری تنظیم مہر گڑھ کے باہمی تعاون سے لوک ورثہ میں صوفیانہ کلام کی گائیکی کا مقابلہ منعقد ہوا ۔جس کا مقصد صوفی ازم کو فروغ دے کر امن و امان کی فضاءقائم کرنا ہے ۔ مقابلے کے لئے 12بہترین گلوکاروں کو منتخب کیا گیا۔وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و یکجہتی آصف نے تین بہترین گلوکاروں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ برصغیر میں صوفیاءکرام نے اپنے پیغام کے ذریعہ محبت ‘ امن اور یکجہتی کو فروغ دیا اور ان کی وجہ سے خطہ میں اسلام تیزی سے پھیلا ‘ وہ اعلیٰ اقدار اور اخلاق کے مالک لوگ تھے جنہوں نے اپنے کردار اور رویے سے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے صوفیاء کرام کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے ‘ اس سلسلہ میں اپنی نوجوان نسل تک صوفیاءاکرام کا پیغام پہنچانا بے حد ضروری ہے، قومی ورثہ و یکجہتی اس سلسلہ میں اپنا کردار احسن انداز میں ادا کررہی ہے۔ 

مزید : ادب وثقافت