فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو ( نیٹ نیوز) فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 20 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور جاپان، نائیجیریا، امریکہ اور جرمنی کی ٹیموں کے فائنل فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل نائیجیریا اور امریکہ کے درمیان ٹوکیو میں کھیلا جائے گا۔ نائیجیریا نے کوارٹر فائنل میں میکسیکو اور امریکہ نے شمالی کوریا کو شکست دی تھی۔