لندن اولمپکس ،اختر رسول نے گول کیپر پر شکست کا ملبہ ڈال دیا

لندن اولمپکس ،اختر رسول نے گول کیپر پر شکست کا ملبہ ڈال دیا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجراور ہیڈ کوچ چودھری اختر رسول لندن اولمپکس میں ٹیم کی شکست بارے اپنی تفصیلی رپورٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاکو پیش کردی ۔پی اےچ اےف کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ہیڈ کوچ نے گول کیپر کی خراب کارکردگی کو لندن اولمپک میں شکست کی وجہ قرار دیا ہے اور فیڈریشن کو تجویز دی ہے کہ وہ سینیئر ز کو فارغ کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کریں تاکہ ورلڈ کپ2014کےلئے بہتر ٹیم بنائی جا سکے ۔اس رپورٹ کی روشنی میں آئندہ دو ہفتوں میںسینئر کھلاڑیوںکو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا بلکہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیاں کی جا ئیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افتتاحی میچ میں اگر گول کیپرٹانگوں کے درمیان سے آسان گول نہ کھاتا تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے روشن امکانات تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...