پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کل شروع ہوگی

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کل شروع ہوگی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کل ملک بھر میں شروع ہوگی، راولپنڈی اوراسلام آباد میں یہ میچز تین مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد، آرمی سٹیڈیم راولپنڈی، کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی شامل ہیں۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل، کرنل(ر) احمد یار لودھی نے بتایا کہ خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، لیگ ملک بھر کے 8 مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی جن میں کراچی، کوئٹہ، نوشکی، چمن، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں، کرنل لودھی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...