بھارت 5 وکٹوں سے فتح یاب،نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سریز میں کلین سویپ

بھارت 5 وکٹوں سے فتح یاب،نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سریز میں کلین سویپ

  



بنگلور ( نیٹ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی، ٹیسٹ کے چوتھے روز دھونی الیون نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا 261 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ویرات کوہلی نے 51 جبکہ دھونی اور چیٹشوار پوجارہ نے 48 ، 48 رنز سکور کئے، سمیت پاٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں، ویرات کوہلی کو میچ اور روی چندرن ایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ایم چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلور میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 248 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل کرنے کی وجہ سے بھارت کو جیت کے لئے 261 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، میچ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا جب بھارت کی 166 کے مجموعی سکور پر 5 وکٹیں گر گئیں، اس موقع پر ویرات کوہلی اور کپتان دھونی نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 95 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 9 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، مہندرا سنگھ دھونی نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے، گوتم گمبھیر 34 ، وریندر سہواگ 38 ، چیٹشوار پوجارہ 48، سچن ٹنڈولکر 27 اور سریش رائنا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی طرف سے سمیت پاٹیل نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساﺅتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی