ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلا ن کر دیا گیا

ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلا ن کر دیا گیا

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ثناء محمود کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والی ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا کپتان جبکہ حاجرہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ساف چیمپئن شپ 7 تا 17 ستمبر سری لنکا کے شہرکولمبو میں منعقد ہوگی جس کیلئے پاکستانی ٹیم بدھ 5 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی کیمپ کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ٹیم کی قیادت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ثناء محمود جبکہ کراچی کے دیا کلب کی حاجرہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ محمد رشید کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے جبکہ کرن الیاس غوری(اسسٹنٹ کوچ)، عظمیٰ زیدی (منیجر/ اسٹنٹ کوچ) اور سبط گل کو فزیو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...