پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ ناقص رہی،وسیم

پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ ناقص رہی،وسیم

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل ناقص فیلڈنگ نے اس شعبے کے کوچ جولین فاﺅنٹین کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ثبت کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چےنل کے پروگرام مےں اظہار خےال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وقت کے ساتھ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتر ہوگی کیونکہ وہ سلائیڈ کرکے کیچز پکڑنے کی کوشش میں مواقع ضائع کر رہے ہیں۔ فاﺅنٹین کی تقرری مارچ 2012 میںہوئی لےکن6 ماہ بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میں اگر کھلاڑی کیچز ڈراپ نہ کرتے اور رن آﺅٹ کرنے کے کئی مواقع نہ گنواتے تو آسٹریلیا کی بساط 200 سے کم رنز پرلپٹ سکتی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...