دبئی نے ڈیاگو میراڈونا کو کھیلوں کیلئے اعزازی سفیر مقرر کردیا

دبئی نے ڈیاگو میراڈونا کو کھیلوں کیلئے اعزازی سفیر مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی( نیٹ نیوز)ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالر اور ورلڈ کپ وننگ کپتان ڈیاگو میراڈونا کو دبئی نے کھیلوں کا اعزازی سفیر مقرر کردیا ۔وہ اس حیثیت میں دنیا بھر میں ہونے والی کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت کریں گے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر اندرون ملک اور دنیا بھر میں امارات کے حوالے سے کھیلوں کا معیار اور تاثر بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔ ان کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انتہائی کامیابی سے عالمی سطح کے مقابلوں کی میزبانی کے بعد اب دبئی کھیلوں کے عالمی نقشے پر منفرد مقام حاصل کرچکا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ کھیلوں کے انعقاد میں حاصل ہونے والی کامیابیاں مقامی کھلاڑیوں کے لیے تقویت کا باعث بنیں گی اور وہ حوصلہ پاکر بین الاقوامی سطح پر خود بھی اپنا مقام بنائیں گے اور امارات کا نام بحیثیت کھلاڑی دنیا میں روشن کریں گے۔یاد رہے کہ میراڈونا اماراتی فٹبال کلب الوصل کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔