پیرالمپک میں چین پچیس سونے کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست

پیرالمپک میں چین پچیس سونے کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست

  



لندن ( نیٹ نیوز)لندن پیرالمپک میں چین پچیس سونے کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے ¾آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ میزبان برطانیہ کی تیسری پوزیشین ہے۔لندن کے اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر کے اسپیشل ایتھلیٹس اپنا زور بازو دکھا رہے ہیں ویمن جیولین تھرو میں سربیا کی ڈریجک نے سونے کا تمغہ جیتا۔ خواتین کے شاٹ پٹ مقابلوں میں یوکرائن کی پومازین نے میدان مار لیا۔ دوسری اور تیسری پوزیشن سرفہرست چین کو ملی۔ انگلش خاتون ایتھلیٹ نے ہمت دکھائی اور لانگ جمپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میزبان برطانیہ کو چاندی کا تمغہ ملا۔ ویمن کی پانچ ہزار میٹر دوڑ میں سوئس اسٹار وولف کو گولڈ میڈلسٹ بننے کا اعزاز ملا۔ مردوں کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں برطانیہ کے ڈیویز سب پر بازی لے گئے۔ ایران کے کرم زادے نے چاندی کا تمغہ اپنے سینے پہ سجایا۔ خواتین کے سائیکلنگ پرسوٹ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔ گھڑ سواری میں بیلجئم نے سب پر برتری ثابت کی۔ پاور لفٹنگ میں مصری خاتون فاطمہ عمر زور آور قرار پائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...