قومی انڈر 19 ٹیم کی شکستوں کا سراغ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل

قومی انڈر 19 ٹیم کی شکستوں کا سراغ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہاہے کہ قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کی شکست کے اسباب جاننے کے لئے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے انٹرویو کرکے شکست کے اسباب کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پی سی بی کو دے گی ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جی ایم میڈیا ندیم سرور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انڈر 19ٹیم کے بارے میں فیصلے کیئے جائیں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا بیان پی سی بی کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جس نے ذوالقرنین سے وضاحت طلب کی تھی۔؛پی سی بی کی اینٹی کرپشن کمیٹی اور قانونی مشیر اس معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔سبحان احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کی انڈیا کے خلاف دسمبر میں ہونے والی کرکٹ سیریز کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز کی تاریخوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور اس سلسلہ میں زمبابوے کے کرکٹ حکام سے بات چیت جاری ہے ۔نہوں نے کہاکہ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے موہالی میں پاکستان اور انڈیا کا میچ رکھنے کا کہا ہے تاہم ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔دونوں کرکٹ بورڈ زکے درمیان اس معاملہ میں بات چیت جاری ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...