میک گرا بھارت میں فاسٹ باﺅلنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مقرر

میک گرا بھارت میں فاسٹ باﺅلنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مقرر

  



چنائی ( نیٹ نیوز)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کو بھارت میں فاسٹ باﺅلنگ اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ۔وہ سابق ہم وطن فاسٹ بولر ڈینس للی کی جگہ لیں گے۔ ڈینس للی نے اکیڈمی میں 25برس تک خدمات انجام دی تھیں۔ اپنی تقرری کے بعد میک گرا نے کہا کہ میں یہاں موجود عالمی معیار کی سہولتوں سے بخوبی واقف ہوں۔میں ڈینس کے تجربے اور مہارت تک نہیں پہنچ سکتا،ان کے شروع کیے ہوئے کام کو جاری رکھنا میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...