ماریہ شراپووا اور مارین برٹولی یو ایس اوپن کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئےں

ماریہ شراپووا اور مارین برٹولی یو ایس اوپن کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئےں

  



نیویارک ( نیٹ نیوز) روسی ٹینس کوئین ماریہ شراپووا، فرانس کی مارین برٹولی، بیلا روس کی وکٹورےہ آزرینکا اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئےں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے خواتین مقابلوں کے چوتھے مرحلے میں روسی ٹینس کوئین ماریہ شراپووا نے اپنی ہم وطن نادیہ پیٹرووا کیخلاف 6-1,4-6 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ فرانس کی مارین برٹولی نے جمہوریہ چیک کی پیراکو وی ٹووا کو 6-2, 1-6 اور 6-0 سے ہرا دیا۔ بیلا روس کی وکٹوریہ آزرینکا نے جارجیا کی اینا ٹیٹ شیولی کو 6-2 اور 6-2 سے شکست دیدی۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے برطانیہ کی لارا رابن سن کیخلاف 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...