یو ایس اوپن،ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز کے تیسرے راﺅنڈ میں شکست
نیو یارک( نیٹ نیوز)بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میگاایونٹ کی ٹاپ سیڈ جوڑی بھی تیسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ امریکہ میں جاری ایو ایس اوپن میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے تیسرے راﺅنڈ میں اٹلی کی سارہ ایرانی اور روبرٹا وینسنی پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی نے بھارتی ثانیہ مرزا اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھنی میٹک سانڈز کو 6-4، 6-7(7-9) اور 6-3سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں تائپے کی سووائی ہش اور ہسپانوی اینابل مڈینا گریجس نے امریکہ کی میزل ہوبر اور لیسار یمونڈ پر مشمتل ٹاپ سیڈ جوڑی کو 6-4، 2-6اور 6-4سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔