اعصام الحق یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک( نیٹ نیوز)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ اعصام الحق قریشی اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر نے تیسرے راﺅنڈ میں ایلیکس بوگومولو اور راوبن کلانس کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی سٹار نے اپنے ڈچ جوڑی دار کے ساتھ ملکر حریف جوڑی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں6-3اور 6-4سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ اب اعصام الحق قریشی اور انکے جوڑی دار کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ امریکی کرسٹین ہارلسین اور ریان ہارلسین کے خلاف ہوگا۔