ایف ایم سی دوسری ایشین ماسٹرز اسکواش چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا

ایف ایم سی دوسری ایشین ماسٹرز اسکواش چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایف ایم سی دوسری ایشین ماسٹرز اسکواش چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود تھے چمپئن شپ 3ستمبر سے 6ستمبر تک پنجاب اسکواش کمپلیکس لاہور میں جاری رہے گی چیمپیئن شپ میں پاکستان، سری لنکا، ملائیشیا، بھارت ،ہانگ کانگ ، نیپال اور سنگا پور شرکت کررہے ہیں افتتاحی روز چھ کیٹگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا 35-39 سمیت40-44 ،45-49 تک 50-54 ،55-59 تک اور 60 سے زیادہ تک مقابلے ہوئے جس کے مطابق ذوالفقار خان نے محمد زبیر کو ہمنت نادکرم نے فہیم کو شکست سے دوچار کیا اصغر خان نے عبدالماجد کو ہرایا سہراب نیپر نے شوکت علی کو شکست دی جہانگیر خان جونیئر نے محمد شوکت ویکاس نے عمران کلیم کو سجاد احمد نے فیاض محمود، عابد جاوید نے کاشف علی بٹ عدنان لطیف نے ذوالفقار احمد کو شکست دی اس موقع پر مہمان خصوصی رانامشہود نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے مستقبل میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے پاکستان آمد کے دروزاے کھل جائیں گے اس سلسلے میں بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔