قومی لیول روڈ سائیکل ریس واپڈا کے نذیر بھٹہ نے جیت لی

قومی لیول روڈ سائیکل ریس واپڈا کے نذیر بھٹہ نے جیت لی

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی لیول روڈ سائیکل ریس اختتام پزیر ہوگئی ہے لاہور سے گجرات تک سائیکل ریس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹوں نے شرکت کی نتائج کے مطابق واپڈا کے نذیر بھٹہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی انہوں نے مطلوبہ فاصلہ چار گھنٹے39 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا سندھ کے نور محمد نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ واپڈا کے ہارون الرشید نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی فاتح سائیکلسٹوں کو انعامات سے نوازا گیا اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی سی او گجرات نوازش علی مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...