ورلڈ کرکٹ لیگ، ڈنمارک، امریکہ اور نیپال نے میچ جیت لئے

ورلڈ کرکٹ لیگ، ڈنمارک، امریکہ اور نیپال نے میچ جیت لئے

  



کوالالمپور( نیٹ نیوز)آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور میں ڈنمارک نے تنزانیہ، امریکہ نے ملائیشیا اور نیپال نے سنگاپور کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور ملائیشیا میں شروع ہوگئی ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں ڈنمارک نے تنزانیہ کو 88 رنز سے زیر کیا، ڈنمارک کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز بنائے، تنزانیہ کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسرے میچ میں امریکہ نے میزبان ملائیشیا کو 70 رنز سے شکست دی، امریکی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 289 رنز بنائے، ملائیشیا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز سکو کر سکی، تیسرے میچ میں نیپال نے سنگاپور کو 5 وکٹوں سے ہرایا، فاتح ٹیم نے سنگاپور کی طرف سے دیا گیا 112 رنز کا ہدف 25 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...