کرپٹ حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، حافظ عبدالغفار روپڑی
لاہور(خبر نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ قوم کے نوجوان ہی اس کے حقیقی محافظ ہوتے ہیں۔ بد قسمتی سے کرپٹ حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم عظیم ہے۔ مہنگائی کی اس آندھی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دےے ہیں۔ لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں ۔ آئے روز مہنگائی کے ڈرون اٹیک نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔گذشتہ روز نوجوانوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ہر شعبہ میں ناکام ہو چکے ہیں اور مہنگائی کا کنٹرول ان کے اختیار ات سے باہر ہوچکا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب عوام کا طوفان کرپٹ حکمرانوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے عبرت کا نشان بنا دے گا۔