پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے کے داخلوں کا شیڈول

پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے کے داخلوں کا شیڈول

  



لاہور (خبرنگار ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے26اور 27ستمبرسے شروع ہونے والے ایم اے پارٹ فرسٹ اینڈ سیکنڈ (ایلمنٹری، سیکنڈری، جنرل)، سپلمنٹری امتحان 2011ءاور اینول 2012ءکے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار، سنگل فیس کے ساتھ 10-09-2012،ڈبل فیس کے ساتھ12-09-2012 تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔جبکہ 17ستمبر سے شروع ہونے والے بیچلر آف فائن آرٹس پارٹ فرسٹ، چار سالہ پروگرام اِن پینٹنگ(پرنٹ میکنگ، سکلپچر، گرافک ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن)اینول امتحان 2011ءکے لئے امیدوارسنگل فیس کے ساتھ 06-09-2012،ڈبل فیس کے ساتھ07-09-2012 تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pk بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1