دباﺅمیں آ کر فیصلے کرنے والے حکمران پاکستان کوتباہ کردیں گے‘ جعفراقبال

دباﺅمیں آ کر فیصلے کرنے والے حکمران پاکستان کوتباہ کردیں گے‘ جعفراقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


( پ ر)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکراور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدرچودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ بیرونی دباﺅمیں آکرعاقبت نااندیشانہ فیصلے کرنے والے حکمران پاکستان کوتباہ کردیں گے۔ملک وقوم کو میاں نوازشریف کی صورت میں ایک محب وطن ،اصول پرست اورنڈرقیادت کی ضرورت ہے،جودشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرپاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کرے۔پیپلزپارٹی کے نام نہادجمہوری دوراقتدار میں فوجی آمر پرویز مشرف کی متنازعہ پالیسیوں کا تسلسل ایک سوالیہ نشان ہے ۔آصف زرداری ملک کودرپیش چیلنجزسے نبردآزماہونے اور بیرونی دباﺅ کامقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔قوم کے اعتماد کوٹھیس پہنچانے اورمعاہدوں سے انحراف کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں چودھری جعفراقبال نے مزید کہا کہ عوام کے قائداورقومی ہیرومیاں نوازشریف نے مئی 1998ءمیں ریکارڈ بیرونی دباﺅاوردھونس کے باجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان اوربھارت کے درمیان طاقت کاتوازن برقراررکھا ۔میاں نوازشریف نے جان ہتھیلی پررکھتے ہوئے اپنا اقتدارتک داﺅپرلگادیا مگر ملکی سا لمیت اورقومی حمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دی ۔