حکمران الجھانے کے بجائے حقیقی ایشوز پر بات کریں، شیخ قیصر

حکمران الجھانے کے بجائے حقیقی ایشوز پر بات کریں، شیخ قیصر

  



لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ اتحادی حکمران حقیقی ایشوزاورقومی بحرانوں پربات کیوں نہیں کرتے۔بدعنوان حکومت عوام کوغیرضروری مسائل میں الجھانے سے بازآجائے۔اس وقت ملک نئے صوبوں کے قیام کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ پیپلزپارٹی والے سمجھتے ہیں پنجاب تقسیم کرکے مسلم لیگ (ن)سے سیاسی انتقام لیا جاسکتا ہے۔پنجاب کوتقسیم کرنے کی آمرانہ سوچ مسلم لیگ (ن) نہیں مادروطن کیلئے خطرہ ہے۔لسانی بنیادوں پرنیاصوبہ بنانے سے قومی یکجہتی کاخواب چکناچورہوجائے گا۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزیدکہا کہ پنجاب کی تقسیم سے مسلم لیگ (ن) کاووٹ بنک تقسیم نہیں ہوگا،حکمرانوں کاتجزیہ درست نہیںہے ۔نئے صوبوں کاشوشہ چھوڑنے والے اتحادی حکمران فیڈریشن پرکاری ضرب لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کی سوچ مثبت ،تعمیری اورحقیقت پسندانہ ہے ۔انتظامی ضرورت کے بغیر نیاصوبہ بناناملک وقوم کے مفادمیں نہیں ہوگا۔پیپلزپارٹی کاسیاسی تعصب قومی وحدت اورپاکستان کی سا لمیت کیلئے زہرقاتل ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...