یوتھ فیسٹیول کا مقصد گراس روٹ لیول پر نوجوان کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے:رانا مشہود

یوتھ فیسٹیول کا مقصد گراس روٹ لیول پر نوجوان کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے:رانا ...

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب سکوائش کمپلیکس میں ایشین ماسٹر سکوائش چیمپیئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں ملک امجد علی نون صدر پنجاب سپورٹس ایسوسی ایشن ، رضی انور سنئیر نائب صدر آل پاکستان سکوائش ایسوسی ایشن، سکوائش چیمپئین جہانگیر خان اور سری لنکا ، انڈیا، ملائشیا اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ملکوں سے آئے ہوئے سکوائش کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ثقافت و تہذیب کی دولت کے حامل خطہ پنجاب میں عوام الناس کے اندر مخفی ، ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کے نکھار کے لیے پنجاب سپورٹس 2012کا انعقاد کیا ہے ۔ اس فیسٹیول کے ذریعے صوبے میں بسنے والے ہر عمر کے افراد چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین کو یونین کونسل ، تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر کھیل اور ثقافتی سر گرمیوں میں شامل کر کے اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قومی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد نیشنل یوتھ فیسٹیول بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اس کے کھلاڑیوں کو عالمی شناخت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ،ان میں اعتماد پیدا کرنا اور صحت مند مقابلوں کو فروغ دینا ہے ۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے میں پنجاب یوتھ فیسٹیول نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں عوام اور میڈیا کو بھی چاہیے کہ پنجاب حکومت کی اس صحتمندانہ یوتھ پالیسی کا بھر پور ساتھ دیں اور پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں شانہ بشانہ چلیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...