چودھری انور گروپ شکر گڑھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا‘ علامہ غیاث الدین

چودھری انور گروپ شکر گڑھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا‘ علامہ غیاث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) شکر گڑھ پی پی 133 سے دومرتبہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے جے یو پی (نورانی) پنجاب کے نائب صدر غلامہ محمد غیاث الدین نے کہا ہے کہ شکر گڑھ میں چودھری انور عزیز گروپ اس مرتبہ بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگا ہمارے علاقے کے لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی عوام کش پالیسیوں سے متنفر ہوچکے ہیں علاقے کی عوام نیک صالح اور عوام کی خدمت کرنے والے لوگوں کو آئندہ انتخابات میں آگے لیکر آنے کی خواہاں ہے ”پاکستان“ سے خصوصٰ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں نے عوام کی خدمت نہیں کی لوگوں کے مسائل جوں کے توں اور اس وقت ہمارے علاقے کے جو منتخب نمائندے ہیں انہوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا عوام مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کے ٹکراﺅ سے ملک ہر شعبے میں تنزلی کی طرف جارہا ہے جب تک اداروں میں مداخلت کا راستہ بند نہیں ہوگا تب تک پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتا۔