کاہنہ میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں رانا مبشر کی قیادت میں واک

کاہنہ میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں رانا مبشر کی قیادت میں واک

  



کاہنہ (نامہ نگار) خادم اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی مکاﺅ پروگراموںکا انعقاد جس میں ہر طبقے کے افراد نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ(ن) این اے 129 کے امید وار رانا مبشر اقبال نے ڈینگی کے حوالے سے اپنے حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں جا کر ڈینگی کے بچاﺅ کے پمفلٹ اور دوائیاں تقسیم کی ، کاہنہ میں واک میں شریک شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ، رانا مبشر اقبال نے کہا ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ڈینگی لاروے کے خلاف ہر محب وطن ،شہری اس کے خلاف متحد ہے،مسلم لیگ (ن) اس قدرتی آفت کو مکمل طور پر ختم کرکے ہی دَم لے گی،ڈینگی آگاہی واک میں سیاسی و مذہبی ،تاجر، تنظیموںنے بھر پور حصہ لیا اس موقع پر پی پی 159کے امیدوار مقصود عالم نے کہا کہ گھروں میں پانی خشک کرکے اور صفائی کے ذریعے ڈینگی مچھر کی پیدائش کا عمل روکا جاسکتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1