انسداد ڈینگی ڈے،شہریوں کا شعوراورجوش وجذبہ خوش آئند ہے‘ خورشیدعلی

انسداد ڈینگی ڈے،شہریوں کا شعوراورجوش وجذبہ خوش آئند ہے‘ خورشیدعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای اوخورشید علی نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی عادت اپنانے سے ڈینگی سمیت کئی وبائی امراض سے نجات ملے گی۔ انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں شہریوں نے جس شعوراورجوش وجذبے کامظاہرہ کیا وہ خوش آئند ہے۔اس مہلک وباکیخلاف معاشرے کے مختلف طبقات کوبیداراورمنظم کرنے کاکریڈٹ بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔ڈینگی وباکے سلسلہ میں عوام کو خوفزدہ،پریشان، مایوس یامضطرب ہونے کی قطعاً ضرورت کیونکہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈسمیت تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے اس وباکے مستقل خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ڈپٹی سی ای او عامررشیدچودھری،چیف سینٹری انسپکٹر سیّد فیاض شبیر شاہ، وارڈنمبر5 کے سینٹری انسپکٹر سلیم رضا اورسپروائزرانوکی یافت نے بھی خطاب کیا ۔ خورشیدعلی نے مزید کہا کہ ڈینگی وبا درحقیقت ایک خطرناک ڈیزاسٹر ہے اورہم اجتماعی طورپر ایک موثرمہم چلائے بغیر اس پرقابونہیں پاسکتے۔