ڈینگی کا خاتمہ اولین ترجیح بن چکا، شائستہ پرویز ملک

ڈینگی کا خاتمہ اولین ترجیح بن چکا، شائستہ پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیونٹی ڈینگی موبلائزر مہم کی سربراہ شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ عبادت سے جنت اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔ ڈینگی مکاﺅ مہم کے ذریعے ہم عوامی خدمت کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ ڈینگی کا خاتمہ ہمارا اولین فرض بن چکا ہے جس کے ذریعے ہم رضائے الہی کا حصول چاہتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی کی بنیاد بنے گی ہم رہےں نہ رہیں یہ ملک قائم رہے گا اور ہماری عوامی خدمات یاد رکھی جائےں گی۔ ڈینگی کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب نے رضا کار مہم شروع کی ہے جس میں شامل ہو کر اپنے بچوں ‘ بڑوں اور ہم وطنوں کو اس خطرناک بیمار ی سے بچانے کا بندوبست کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں ڈینگی ڈے کے موقع پر سیمینار سے کیا جس میں چیئرپرسن ٹیوٹا عار ف سعید ‘ ٹیوٹا افسران ‘ٹیوٹا اداروں کے پرنسپلز اور طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرپرسن ٹیوٹا عار ف سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی ایک چیلنج ہے اور اسے ہم سب نے مل جل کر ختم کر نا ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے صوبہ بھر میں اپنے 365اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے ہیں۔اس سلسلے میں تکنیکی بنیادوں پر سروے کروائے گئے ۔طالبعلموں اور اساتذہ میں ڈینگی کے خاتمے کی آگاہی مہم کیلئے پلاننگ کی گئی اور پھر اس کے مطابق منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ہفتے کے دوران ٹیوٹا انتظامیہ نے اداروں میں صفائی کیلئے کئے گئے اقدامات کومانیٹر کیا اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کویقینی بنایا ۔