گولڈن گیٹ ہائی سکول کی طالبات اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

گولڈن گیٹ ہائی سکول کی طالبات اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) گولڈن گیٹ ہائی سکول، کینال روڈ، مغلپورہ، لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا اس موقع پر پروگرام ایجوکیٹر لطیف نظامی نے طلبہ کو بتایا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ قومی، فکری اور نظریاتی ادارہ ہے جس کا ولین مقصد قرار داد پاکستان کی روح کے مطابق پاکستان کو جدید اسلامی، فلاحی اور جمہوری ملک بنانے کی طرف پیش قدمی کرنا ہے دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1 نے الحاوی پبلک ہائی سکول، بارہ دری روڈ، میاں میر کالونی، لاہور اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول فار بوائز، سمن آباد لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ نے لیکچر دیا دونوں اداروں کی جانب سے عامر جاوید اور پروفیسر عبدالنعیم خان نے طلباءوطالبات سے خطاب کیا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 2 نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، قینچی امرسدھو، لاہور اور جامعہ فریدیہ بنات السلام، کوٹ لکھپت، لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر عبدالسلام نے لیکچر دیا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر3 نے اقراءتحسین الاطفال، عابد مارکیٹ، چونگی امر سدھو، لاہور اور ریڈیئنٹ گرائمر سکول، عابد مارکیٹ، چونگی امرسدھو، لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر ندیم رضا شیخ نے لیکچر دیا صدارت اداروں کے سربراہان محمد سرفراز اور حافظ وسیم اختر نے کی موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 4 نے گورنمنٹ بوائز سکول، عباس نگر، شاہدرہ اور گورنمنٹ گرلز سکول، بھٹو کالونی، شاہدرہ کا وزٹ کیا جہا موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر زاہد جاوید شیخ نے لیکچر دیا اداروں کے سربراہان سید جیون علی شاہ اور سارہ ظفر چودھری نے طلبہ سے خطاب کیا۔