پنجاب یونیورسٹی : کرکٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے کے لئے ٹرائلز آج بھی ہوں گے

پنجاب یونیورسٹی : کرکٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے کے لئے ٹرائلز آج بھی ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) : پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس کی بنیادوں پر داخلے کے خواہشمند سینکڑوں امیدواروں کے کرکٹ ٹرائلز بروز منگل (آج)4ستمبر کو جاری رہیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہونے والے ٹرائلز میں سینکڑوں نوجوانوں کی شرکت کے باعث ایک دن میں ٹرائل ممکن نہیں ہو سکے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور شعبہ سپورٹس نے طلبہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ٹرائلز کو دو دنوں میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد کے باعث کھلاڑیوں میں سخت ترین مقابلے متوقع ہیں۔