کمپری ہینسو فزیکل بحالی معذوراں مرکز نشتر ٹاﺅن میں قائم کیاجائیگا، عبداللہ سنبل

کمپری ہینسو فزیکل بحالی معذوراں مرکز نشتر ٹاﺅن میں قائم کیاجائیگا، عبداللہ ...

  



لاہور(خبرنگار) ایچ ایچ آر ڈی کے تعاون سے کمپری ہینسو فزیکل بحالی معذوراں مرکز نشتر ٹاﺅن لاہور میں قائم کیاجارہا ہے گورنمنٹ ان سروس ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کالج برائے معذورں، شیر شاہ بلاک، نیوگارڈن ٹاﺅن لاہور میں ایک تقریب میں سپیشل بچوں میں معاونی سامان تقسیم کیاگیا یہ معاونی سامان ایک NGO ایچ ایچ آر ڈی نے بطور عطیہ مستحق لوگوں میں دیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے اس NGO کو امریکی مسلمان باشندوں کی مالی معاونت حاصل ہے اس NGO کا مقصد سپیشل سٹاف کی تربیت کرنا ہے HHRD نے سپیشل سکول بچوں میں معاونی اشیاءجس میں 78 ویل چیئرز، سماعتی آلات اور واکرز وغیرہ پائلٹ منصوبے کے تحت تقسیم کیں یہ سامان سپیشل ایجوکیشن اور HHRD کے باہمی دستخطوں سے مہیا کیاگیا پاکستان کے سپیشل بچوں کے مفاد کے پیش نظر کمپری ہینسو فزیکل بحالی معذوراں مرکز نشتر ٹاﺅن لاہو رمیں قائم کیاجارہا ہے عبداللہ خان سمبل ، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے اپنے خطاب میں NGOکی خدمات کو سراہاور امید ظاہر کی کہ یہ کوشش سپیشل تربیت میں معاون ثابت ہوگی اس موقع پر فضل الرحمان ڈائریکٹرHHRD سید محمد الیاس، منیجنگ ڈائریکٹر، بحالی معذوراں پروگرام، خالدنعیم، ایڈوائزر، HHRD اور پرنسپل گورنمنٹ ان سروس ٹیچرز ٹریننگ کالج برائے معذور بچوں عفیفہ افتخار، پروگرام آرگنائزر اور مسز ثانیہ اویس بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1