حکمرانوں کی پاکستانیت پرعوام کا عدم اعتماد فطری ہے‘ ناصراقبال خان

حکمرانوں کی پاکستانیت پرعوام کا عدم اعتماد فطری ہے‘ ناصراقبال خان

  



لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور مہر محمدسلیم،میاں ذوالفقارراٹھور ،میاں ارشد علی ،نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد ،احد حنیف اورنائب صدرلاہورمرزاعنایت علی نے کہا کہ اتحادی حکمرانوں کی پاکستانیت پرعوا م کا عدم اعتماد فطری ہے ، کیونکہ انہیں پاکستان کی بجائے امریکہ کے مفادات عزیز ہیں۔ان کے قول وفعل پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم اورمادروطن کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہیں۔امریکہ کو کبھی ایران پرڈرون حملے کرنے کی جسارت نہیں ہوگی کیونکہ ایران کے حکمران بزدل،بکاﺅ اورمصلحت پسندنہیں ہیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...