جرائم کیخلاف کریک ڈاﺅن ،منشیات فروشوں سمیت متعد د اشتہاری گرفتار

جرائم کیخلاف کریک ڈاﺅن ،منشیات فروشوں سمیت متعد د اشتہاری گرفتار

  



لاہور (خبرنگار ) کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک، ایس پی (آپریشنز) صدرڈویژن،لاہور کی ڈائریکشن پر صدر ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوںاورمجرمان اشتہاریوںکےخلاف کاروائی کرتے ہوئے اغواءکے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری عنصر علی ولد مشتاق حسین، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث مجرم اشتہاری لیاقت علی ولد سلامت علی اور محمد سرفراز ولدشفیق احمد کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں منشیات کے کاروبار میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد عرف فضلو ڈان کے قبضہ سے1050گرام چرس اورنائجیرین خاتون سے بھاری مقدار میں شراب اور بیئر کے کین بر آمدکرکے مقدمات درج رجسٹر کر لیے۔ کےپٹن (ر)لیاقت علی ملک سپرنٹنڈ نٹ آف پولےس صدر ڈوےژن آپرےشنز لاہور نے دوران میٹنگ ایس ایچ او صاحبان صدر ڈویژن لاہورکو اپنی اپنی کارکردگی بہتربنانے اورمنشیات فروشوں ،اغواءاورمجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔اور ایسے مجرمان کی گرفتار ی کے لئے انکو خصوصی گائیڈ لائیز بھی دیں۔ جس پرصدر ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ229/2002جرم 365/382 /109/34 تھانہ جوہر ٹاو¿ن لاہورمیںملوث مجرم اشتہاری عنصر علی ولد مشتاق حسین قوم قریشی سکنہ مکان نمبر9گلی نمبر15مین بازار نمبر2غازی آباد لاہور مقدمہ 11/12جرم395/412تھانہ گرین ٹاو¿ن لاہور ڈکیتی کا مجرم اشتہاری لیاقت علی ولد سلامت علی قوم ماچھی سکنہ باگڑیاں گرین ٹاو¿ن لاہور اور مقدمہ171/2000 جرم395تھانہ مانگا منڈی لاہورڈکیتی کا مجرم اشتہاری محمد سرفراز ولد شفیق احمد قوم راجپوت سکنہ محلہ طارق آباد مانگا منڈی لاہورکو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح سبزہ زارپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش شہزار عرف فضلو ڈان سکنہ الیاس چوک سید پور لاہورکے قبضہ سے 1050گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ921 مورخہ01.09.12 جرم9-C CNSA تھانہ سبزہ زارلاہوردرج رجسٹر کر لیا۔اسی طرح جوہر ٹاو¿ن پولیس نے ایک غیر ملکی نائجیرین خاتون پرسیلیاکے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب اور 24کین بیئربر آمد کر کے مقدمہ662مورخہ 02.09.12جرمPEHO 3/4،14فارنرایکٹ تھانہ جوہر ٹاو¿ن لاہوردرج رجسٹر کر لیا۔ کےپٹن (ر)لےاقت علی ملک سپرنٹنڈ نٹ آف پولےس صدر ڈوےژن آپرےشنز لاہور نے پولیس افسران و ملازمان کی احسن کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تعرےفی سرٹےفکےٹ دےنے کا اعلان کےا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...