انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 8 ستمبر کو کیاجائے گا

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 8 ستمبر کو کیاجائے گا

  



لاہور(پ ر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کا اعلان 8 ستمبر 2012 کو صبح 10:00بجے کیاجائے گا چیئرمین لاہور بورڈ محمد نصراللہ ورک نے کنٹرول امتحانات کو ہدایت کی ہے کہ نتائج غلطیوں سے پاک ہونے چاہیے اور کسی ایک بھی امیدوار کے نتائج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی لاہور بورڈ صوبے کا سب سے بڑا بورڈ ہے اور اس پر لاکھوں طلباءوطالبات کا اعتماد ہے جس کو قائم رکھنے کے لئے نتائج شفاف اور غلطیوں سے پاک مرتب کئے جارہے ہیں چیئرمین لاہور بورڈ نے بورڈ کے دفتر آنے والے طلباءوطالبات کو بہترین سہولتیں مہیا کرنے کے لئے سیکرٹری اور کنٹرولر لاہور بورڈ کو خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2012 کے نتائج کمپیوٹرائزڈ تیار کئے گئے ہیں جو بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com اور بذریعہ SMS مہیا کئے جائیں گے امیدواران اپنے رول نمبر 80029 پر بھیج کر اپنے نتائج کے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...