مفاد پرست عناصر خود ہی پارٹی چھوڑ گئے: میاں افضل جتالہ
مصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار) مقاصد پورے نہ ہونے پر مفاد پرست عناصر نے خود ہی پارٹی چھوڑ دی۔ یہ افراد پارٹی پالیسی کی وجہ سے نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس کےلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کی پالیسیوں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار اور نوجوان طبقہ کا ووٹ لینے کےلئے سردار طفیل نے تحریک انصاف جوائن کی تھی۔ مقاصد پورے نہم ہونے پر آج واپس دوبارہ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسے افراد ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔ انہیں صرف اقتدار عزیز ہے چاہے اس کےلئے انہیں کچھ بھی کرنا پڑے۔ تحریک انصاف ایک محب الوطن جماعت ہے۔ اور ملک سے کرپٹ لوٹ مار کے خاتمے کا عزم لئے محب الوطن شہری تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنا کر رہے ہیں آج تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کو بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ چلے ہوئے کارتوسوں کی پارٹی کو کوئی ضرورت نہیں۔