سردار طفیل احمد خان کی دوبارہ مسلم لیگ ق میں شمولیت

سردار طفیل احمد خان کی دوبارہ مسلم لیگ ق میں شمولیت

  



مصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار) لوٹ کے بدھو گھر کو آئے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے مسلم لیگ ق کے سابقہ ایم این اے سردار طفیل احمد خاں دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سابقہ ایم این اے سردار طفیل احمد خاں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قصور جلسہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ مناسب حوصلہ افزائی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ اپنے بیٹے سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...