مسلم لیگی رہنما نعیم یعقوب کی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے ملاقات

مسلم لیگی رہنما نعیم یعقوب کی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے ...

  



لاہور(پ۔ر) مسلم لیگ(ن) شیرانوالہ گیٹ کے رہنما نعیم یعقوب نے گذشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نعیم یعقوب نے کہا کہ پنجاب میں ترقی وخوشحالی کیلئے عرصہ30سال سے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں۔نعیم یعقوب نے مزید کہا کہ صوبہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،کرپشن کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی گئی اور تعلیم اور صحت کا معیار بہتر ہوا۔اِس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے نعیم یعقوب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعیم یعقو ب جیسے مسلم لیگی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...