حکمران عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنا چاہتے ہیں:مظہر حیات

حکمران عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنا چاہتے ہیں:مظہر حیات

  



مصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار) حکمران جاتے جاتے بھی غریب عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنا چاہتے ہیں ۔ عوام روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کے ہاتھوں برباد ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسلم لیگ ن راﺅ مظہر حیات خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ کرپٹ حکمران غربت کی بجائے غریب مکاﺅ پالیسی پر گامزن ہیں ۔ حکمران اپنے انتخابی اخراجات کےلئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ غریب عوام پر خود کش حملہ ہے۔ اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ جس سے عوام میں سخت مایوسی اور نا امیدی پیدا ہو رہی ہے۔ پیپلزپارٹی اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی۔ زرداری اور اس کی ٹیم نے پاکستان کو غیر ملکیوں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...