اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرہ کو برائیوں سے پاک کیا جاسکتا ہے: علماءکرام

اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرہ کو برائیوں سے پاک کیا جاسکتا ہے: علماءکرام

  



لاہور( پ۔ر) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف حکومت پنجاب ڈی جی حسن رضوی نے ملک کے معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ میں مثالی صفائی ستھرائی ،حسن انتظام اور پاکیزہ ماحول قابل تقلید اور لائق تحسین ہے ۔اِس موقع پر جامعہ اشرفیہ لاہور میں انسداد ڈینگی سیمینار سے ڈی جی محکمہ اوقاف حسن رضوی، نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی، حافظ اسعد عبید اور مولانا محمد اکرم کشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے فولادی عزم کے ساتھ انسداد ڈینگی مہم اور انسانیت کی خدمت کیلئے شب وروز کوشش ومحنت انتہائی مستحسن اقدام ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صفائی اور طہارت وپاکیزگی کے حوالہ سے اسلام کی روشن تعلیمات اور حضور اکرمﷺ کی سنہری ہدایات پر عمل کرکے ہم معاشرہ کو ہر قسم کی گندگی وآلودگی اور ڈینگی مچھر سمیت دیگر بیماریوں سے پاک کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...