ڈینگی کو صرف احتیاطی تدابیر سے ختم کیا جاسکتا ہے: حکیم عمران فیاض

ڈینگی کو صرف احتیاطی تدابیر سے ختم کیا جاسکتا ہے: حکیم عمران فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈینگی بخار شدید سرد رد،جوڑوں اور پٹھوں کا درد اور جلدی دھبوں کی علامت کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔ ڈینگی بخار اور بعض مریضوں، میں جریان خون یعنی ناک،منی ،مسوڑوں سے خون جاری ہوجاتا ہے۔ ڈینگی مچھر،وائرس آلودہ مریض کا خون صحت مند مریض کو منتقل کرتا ہے۔اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیا رکرلیں تو اِس وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔اِن خیالات کا اظہار ادارہ تحقیقات طبیہ پاکستان کے صدر پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، نائب صدر حکیم سید عارف رحیم،سیکرٹری اطلاعات حکیم محمدافضل میو، اور آفس سیکرٹری حکیم سید مبارز رحیم نے ” ڈینگی بخار اور ہماری ذمہ داریاں “کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔