پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج کے تحت ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے ریلی نکالی گئی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج کے تحت ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے ریلی نکالی گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر) ڈینگی کے خلاف یوم تجدیدِ عہد منایا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے تحت پنجاب کیفے میں ڈینگی کے انسداد کے بارے میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تعلیمی ڈاکومینٹری دکھائی گئی جس میں ڈینگی اور اس کی افزائش کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ اس سے بچنے کی اختیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں۔ اس کے بعد عوامی رابطہ مہم بسلسلہ ڈینگی آگاہی مہم ایک واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔ واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں حکومتی اقدامات کے ساتھ عوام کو بھی شانہ بشانہ حصہ لینا ہوگا تا کہ اس موذی مچھر کا تدراک ممکن ہو۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف نے ڈینگی کے انسداد کے سلسلے میں حکومتی اور عوامی کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اعلان کیا کہ 5 ستمبر 2012ءکو 10:00 بجے دن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام مختلف سکولو ں کے بچوں پر مشتمل ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...