یوتھ فیسٹیول کا 9واں روز،27ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے اگلے مرحلہ کو الیفائی کرلیا

یوتھ فیسٹیول کا 9واں روز،27ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے اگلے مرحلہ کو الیفائی ...

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گیا، محلہ اور یونین کونسل کی سطح پر جاری پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ آج پہلے مرحلہ کے 9ویں روز150,000نوجوانوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جس میں 27315نے فتح حاصل کر کے اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کیا۔پنجاب یوتھ فیسٹیول میں آج صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹس میں اتھلیٹکس، والی بال، بلیئرڈ، کرکٹ ٹیپ بال، بیڈمنٹن اور آرم ریسلنگ سمیت قرا¿ت اور نعت خوانی کے مقابلہ مساجد، مدارس اور سکولوں کالجوں میں منعقد ہوئے۔ لاہور ڈسٹرکٹ کے دیگر 35ڈسٹرکٹس کی1200یونین کونسلوں کے 4929بلاکس میں سے100,000کھلاڑیوں نے 447ایونٹس میں حصہ لیا۔بکھر ڈسٹرکٹ میں 8042کھلاڑیوں نے 15ایونٹس میں شرکت کی جس میں سے2194نے کامیابی سمیٹی۔ میانوانی کی 103یونین کونسلوں کے9524لوگوں میں سے 2641 فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ننکانہ صاحب کی 139یونین کونسلوں کے 597بلاکس کے 2896کھلاڑیوں نے فتح حاصل کی جبکہ مجموعی طور پر 5767کھلاڑی مد مقابل ہوئے تھے۔بہاولپور کی45یونین کونسلز کے 138بلاکس میں 34مقابلہ ہوئے جس میں 9127نے حصہ لیا اور 3017کامیاب ہوئے۔ اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں ہونے والے مقابلوں میں 11892نے جبکہ مظفر گڑھ کی 97یونین کونسلوں کے 16837نوجوانوں شریک ہوئے اور 1408فتح کا جشن مناتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوئے۔ فیصل آباد میں نوجوانوں کی کثیر تعداد مسلسل گراﺅنڈز کا رخ کررہی ہے اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔ آج سوموار کے روز134یونین کونسلز کے625بلاکس کے13927کھلاڑیوں نے کھیلوں کے میدانوں کو زینت بخشی اور3697کامیاب ہوئے۔ لاہور ڈسٹرکٹ کے شالیمار ٹاﺅن میں ہونے والے اتھلیٹکس مقابلہ میں یونین کونسل 34کے بلاک 13کے صداقت علی نے 100میٹر ریس میں سب کو پیچھے چھوڑا جبکہ 200میٹر میں عمر بن سعادت فاتح رہے۔ٹیپ بال کرکٹ میچز میں یونین کونسل 35کے بلاک 6نے بلاک 4کو جبکہ بلاک 5کی اے نے بی اور بلاک 6کی بی نے اے کو مات دیکر فتح حاصل کی۔پنجہ آزمائی کے مقابلہ میں یونین کونسل143کے 34بلاک اے کے عمر بن سعادت نے فیضان کو کو ہرایا، اسی یونین کونسل کے اتھلیٹکس ایونٹ کے 100میٹر مقابلہ میں احمد نے میدان مارا۔ یونین کونسل 143کے ہی نوجوانوں کے مابین ٹیپ بال کرکٹ میچ میں بلاک اے نے بلاک سی کو 10رنز سے ہرایا جبکہ یونین کونسل 58 کی سہیل الیون نے آغا الیون کو ایک وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔سمن آباد ٹاﺅن کی یونین کونسل 103کے رسہ کشی مقابلہ میں شفیق عثمان اور ظہیر پر مشتمل ٹیم نے مقابلہ میں 2-0سے کامیابی حاصل کی۔100میٹر ریس میں حافظ عبدالرحمن اور 200میٹر ریس میں حافظ عثمان کامیاب ہوئے۔ بلیئرڈ کے مقابلوں میں محمد اشفاق نے عابد کو ہرا یا جبکہ بیڈمنٹن کے ڈبلز ایونٹ میں مسعود احمد اور ہاشم افضل کنے انیس اور عبدالرحمن پر مشتمل ٹیم کو 20-17سے مات دی اسی یونین کونسل کے ٹیپ بال کرکٹ میچ میں اتحاد الیون نے سیٹھ الیون کو 1وکٹ سے جبکہ آرم ریسلنگ میں علی شفیق نے نبیل باجوہ کو شکست دی اور چہرے پر فتح کی خوشیاں لیئے گھروں کو روانہ ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1