میجر (ر) وسیم انور چودھری نے بھی جاوید ضمیر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

میجر (ر) وسیم انور چودھری نے بھی جاوید ضمیر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) DHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کینٹ کے صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سابق صدر میجر (ر) وسیم انور چودھری بھی میدان میں آ گئے۔سابق صدر میجر (ر) وسیم انور چودھری نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر)جاوید ضمیر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے عدم اعتماد کی تحریک کے وقت کا صحیح انتخاب کیا گیا ہے ۔ووٹرز کا اعتماد نہ رہے تو آئین میں ہو یا نہ ہو انہیں خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے۔سابق دور کو بنیاد بنا کر اے جی ایم نہ کروانا وقت گزارنے کے علاوہ کچھ نہیںڈیلرز کے 8ماہ میں کارڈ نہیں بن سکے ان کی کارکردگی سن کرہنسی آتی ہے۔ میجر (ر) وسیم انور چودھری نے کہا میجر (ر) جاوید ضمیر کو اپنی کامیابی کے حقیقی صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے۔سابق صدر کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے فضا تبدیل ہوئی ورنہ میجر (ر) جاوید ضمیرکی صلاحیتوں سے پوری مارکیٹ واقف ہے۔ میجر (ر) وسیم انور چودھری نے کہا کہ میری ذاتی مخالفت نہ طلعت احمد میاں سے ہے اور نہ میجر (ر) جاوید ضمیر سے میں نے ہمیشہ میرٹ پر بات کی ہے۔حق کی آواز بلند کی ہے۔اس کو کوئی جو مرضی سمجھے۔ میجر (ر) وسیم انور چودھری نے کہا میجر (ر) جاوید ضمیر کو منتخب ہونے کے بعد ساری توجہ DHAکے ممبران پر دینی چاہیے تھی۔DHAوالوں کو صرف خواب دکھاتے رہے اب دوڑ تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کی طرف لگا رہے ہیں۔اگر صدر DHAکام کرتے تو لوگوں کو باتیں کرنے کا موقع نہ ملتا۔ہماری کوشش ہے کہ منتخب ٹیم کام کرے ۔انہوں نے کہا چیئرمین یوسف چوہان کو ان باتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔فوری طور پر ایلڈرز کا اجلاس ہنگامی بلا کر اس صورت حال کی وضاحت کرے یہ ان کا آہنی حق بھی اور فرض بھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...