ڈی ایچ اے کا منتخب صدر ہوں کوئی ڈکیٹشن دینے کی کوشش نہ کرے،میجر (ر) جاوید ضمیر
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر(ر) جاوید ضمیر ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کی خدمت اور رہنمائی کے لئے پرعزم، سازشیں کرنے والے دو سال انتظار کریں میں نے کبھی دباﺅ قبول نہیں کیا۔سال میں ایک دفعہ اے جی ایم بلانا ضروری ہے۔انشاءاللہ ہمارے پلان کا حصہ ہے جلد بلائیں گے۔منتخب صدر ہوں کوئی مجھے ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کرے۔میجر(ر)جاوید ضمیر کی روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو۔صدرDHAنے کہا ہم نے جو ڈیلرز برادری سے وعدے کئے مرحلہ وار ان پر عمل درآمد کی کوشش کررہے ہیں۔انشاءاللہ دو سال میں تمام کام مکمل کریں گے۔دفتربنانے سمیت تمام کام ہماری ترجیح ہیں۔دودفعہ صدر بن کر تیسری دفعہ صدر بننے کا خواب دیکھنے والے سازشیں کررہے ہیں۔میں پوری طرح آگاہ ہوں میری ٹیم کا مجھے اعتماد حاصل ہے ۔عدم اعتماد کی خبریں پھیلانے والے پہلے آئین پڑھ لیں۔پھر ادھر ادھر بات کرنے کی بجائے میرے پاس آئیں ہم انہیں ویل کم کہیں گے۔میجر(ر)جاوید ضمیر نے کہا ہم میدان میں ہیں بھاگنے والے نہیں ۔ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ڈیلرز برادری کی خدمت پہلی اور آخری ترجیح ہے اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھیں گے۔